۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
راه روشن

حوزہ/ جامعۃ الزہراؑ میں شعبہ تبلیغ کی سربراہ نے کہا: دنیا کو امن کے حصول کے لیے صرف امام زمانہ (عج)کی ضرورت ہے، اور جب تک ہم اپنی جانب سے کوشش نہیں کریں گے اور اس راہ پر قدم نہیں بڑھائیں گے، کوئی بھی تبدیلی نہیں آئے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محترمہ معصومہ بہرامی،جامعۃ الزہراؑ قم المقدسہ نے طالبات کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعیاد شعبانیہ کی مبارکباد دی اور کہا: آپ سب طالبات امام زمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی سپاہی بن سکتی ہیں۔

جامعۃ الزہراؑ میں شعبہ تبلیغ کی سربراہ نے کہا: "دنیا کو امن کے حصول کے لیے صرف امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی ضرورت ہے، اور جب تک ہم اپنی جانب سے کوشش نہیں کریں گے اور اس راہ پر قدم نہیں بڑھائیں گے، کوئی بھی تبدیلی نہیں آئے گی۔ "

محترمہ بہرامی نے مزید کہا:آیئے آج ہم امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے عہد کریں کہ ہم آپ کے سپاہی بنیں گے اور آپ کی فوج میں شامل ہونے کے لیے یہاں آئے ہیں۔

انہوں نے بیان کیا: امام ہادی علیہ السلام نے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے مشن کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: «هو الّذِی یَجمَعُ الکَلِمَ و یُتِمَّ النِّعَمَ و یُحِقَّ الْحَقَّ وَ یُبْطِلَ الْباطِلَ و هُو مَهدیّکُمُ المُنتَظَر؛ وہ کلمات الہی کو جمع کریں گے اور خدا کی نعمتوں کو تمام کریں گے اور حق کی تصدیق کریں گے اور باطل کو منسوخ کریں گے، اور وہ وہی مہدی ہوں گے جس کا تم انتظار کر رہے ہوگے۔

جامعۃ الزہراؑ میں شعبہ تبلیغ کی سربراہ نے فرمایا: امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف نے آپ کو بلایا ہے اور آپ نے حجاب کی شکل میں امام زمانہ (عج) کے سپاہیوں کا لباس پہن رکھا ہے، لہٰذا آپ کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ امام کے ظہور کے لئے زمینہ فراہم کریں۔

محترمہ بہرامی نے کہا:جامعۃ الزہراؑ میں تعلیمی کورس کے علاوہ بھی مختلف تبلیغی کورسز ہیں جس میں طالبات شرکت کر سکتی ہیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .